دنیا کے 21 معروف سابق کرکٹ کپتانوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ایک بار پھر خط لکھ کر سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی علاج کے لیے اپنی اپیل دہرائی ہے۔
خط میں سابق کرکٹ کپتانوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے حالیہ پیش رفت سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق نہیں ہے۔
خط پر دستخط کرنے والوں میں مائیکل ایتھرٹن، ایلن بارڈر، گریگ چیپل، ای ین چیپل، سنیل گواسکر، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گاور، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ارجنا راناٹنگا، اینڈریو اسٹراس، اسٹیو وا اور جان رائٹ سمیت دیگر سابق عالمی کپتان شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ طبی بورڈ ان کا معائنہ کر سکے۔ بورڈ میں عمران خان کے ذاتی معالجین اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی شامل کیا جانا تھا۔
سابق کپتانوں نے مزید کہا کہ عدالت نے عمران خان کے خاندان کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کی بحالی کی بھی ہدایت کی تھی۔

