Ultimate magazine theme for WordPress.

اسد عمر نے عہدہ اور کورکمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عہدہ اور  کورکمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ 10مئی کو میری گرفتاری ہوئی تب سے قید تنہائی میں تھا ، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس کی مذمت تمام لوگ کرچکے، میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کیوں یہ واقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں، ایسی تنصیبات جن کا فوج سے تعلق تھا ان پر حملے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں پاکستان کیلئے فوج ضروری ہے، فوج کی طاقت صرف بندوقوں سے نہیں قوم پیچھے کھڑی ہوتی ہے، 9 مئی کو جو واقعات دیکھنے کو ملے وہ قابل مذمت ہیں،  9 مئی کے واقعات پر شفاف تحقیقات ہوں جس پر قوم کو اعتماد ہو، ذمہ داران کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی ہونی چاہیے، بے گناہ افراد کو جلد سے جلد رہا کیا جائے، ملوث ہونے والوں کوسزا انتہائی ضروری ہے۔

فوج دو تین جرنیلوں کا نام نہیں ہوتا وہ لاکھوں لوگوں پر مشتمل ہے جو اپنی زندگی ہماری حفاظت کیلئے داؤ پر لگاتے ہیں، میرا تین نسلوں سے فوج سے تعلق ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔

اسد عمر کو آج ہی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے علیحدگی اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.