حسین الٰہی کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور ق لیگ میں واپسی کا اعلان
الجزیرہ ویب ڈیسک
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور مسلم لیگ (ق) میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
حسین الٰہی نے لندن میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اپنی پارٹی مسلم لیگ ق میں واپس جا رہاہوں، 9 مئی کو جو ہوا دل نہیں مان رہا تھا کہ اب ان کا ساتھ دوں جو کچھ ہواوہ ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ فیملی کے ساتھ لندن آیاہوں جلد پاکستان واپس جاؤں گا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل چوہدری حسین الٰہی کے والد چوہدری وجاہت حسین نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔