کوئٹہ کے علاقے قبرانی روڈ بشیر چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، تاہم اس کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ پر درج پتے کے مطابق وہ ایئرپورٹ روڈ، فرسٹ فیملی لائن جیکب آباد کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مقتول کو پہچاننے والے یا اس کے اہل خانہ سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔


