نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے حوالے سے مختلف ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیلڈ مارشل کی ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کا انداز توہین آمیز تھا اور احکامات ایسے انداز میں دیے گئے جیسے کسی ماتحت کو حکم دیا جاتا ہے۔
آج ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے بھی مقتدرہ کی گفتگو کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے بلائے گئے معززین کی بے عزتی کی گئی۔


