سندھ میں بارشوں میں سول حکومت کی مدد کیلئے فوج کی خدمات طلب کرلی گئیں۔
سندھ میں طوفانی بارشوں نے ریکارڈ توڑ دیے اور سیلابی پانی میں درجنوں دیہات ڈوب گئے۔
خیرپور میں سیلابی ریلے حفاظتی بندوں کے ساتھ ٹکرائے تو فریدآباد اور جمشیربچاؤ بند میں کٹاؤ پڑگیا اور شہر میں جگہ جگہ دو سے تین فٹ پانی جمع ہوگیا۔
کنڈیارو میں سیلابی پانی سے قومی شاہراہ زیرِآب آگئی جس سے کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام ہوگیا جبکہ نوشہرو فیروز میں کنڈیارو کے قریب دو مقامات پر بارش کا پانی جمع ہونے سے کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریفک معطل ہے