Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

مسرت چیمہ اور انکے شوہر جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

الجزیرہ ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

دونوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کا دعویٰ  ان کے وکیل نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا۔

مسرت اور جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے کہا ہے کہ دونوں رہنما جلد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مسرت اور جمشید چیمہ کے پارٹی چھوڑنے کے سوال پر کہا ہے کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑ کر نہیں جارہے ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جارہی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.