پاکستان کی 18یونیورسٹیوں کو بلوچستان کے مثبت امیج دیکھانے کے لئے زیارت میں تین دن کا جستجو کمپ منعقد کیا گیا،سید حسن آفتاب
الجزیرہ ویب ڈیسک
کوئٹہ انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر سید حسن آفتاب،افاق کے ڈائریکٹر ٹرینگ امیر زیب،افاق کے ریجنل ہیڈ عبدالنعم رند، ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر، آفاق لیڈرز کلب کے مینجر طعیب فرید،اکایڈمی ادبیات کے ڈائریکٹر اختر رضا سلیمی،ڈاکٹر محسن زاہد، آفاق کے کوآرڈینیٹر احسن حامد نے کہا ہے کہ پاکستان کی 18یونیورسٹیوں تمام صوبوں کے 23شہروں اور 43طلبا کو بلوچستان کے مثبت امیج دیکھانے کے لئے زیارت میں تین دن کا جستجو کمپ منعقد کیا گیا جس کا مقصد ملک کے اعلی تعلیمی اداروں کے طلبا کے ذہنوں میں بلوچستان کے بارے موجود منفی پروپیگنڈا کو ختم کرکے بلوچستان کے حقیقی حالات سے آگاہ کرنا الحمد اللہ یہ 43طلبا اپنے علاقوں میں واپس جاکر بلوچستان کے حقیقی چہرے کو اجاگر کریں گئے۔
ان خیالات کا اظہار مقررین نے آفاق پاکستان، انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے باہمی تعاون سے زیارت میں یوتھ (جستجو)کمپ کی پریس کلب میں منعقدہ اختتامی تقریب سے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے۔اس موقع پر بی یو جے کے جنرل سیکریٹری منظور بلوچ، سینر جوائنٹ سیکریٹری چوہدری امتیاز احمد نے اپنے خطاب میں ملک کے تمام صوبوں کے طلبا کو بلوچستان کے حقیقی حالات سے آگاہی کے پروگرام کو سراہاتے ہوے کہا کہ یہ کام حکومت کے اداروں کا ہے جسے آفاق اور انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی نے مل کر کیا اس پروگرام میں شرک طلبا اپنی پروفیشنل زندگی میں فیصلے کرتے وقت بلوچستان کے قدرتی وسائل اور مسائل کو سامنے رکھتے ہوے فیصلہ کریں گے۔
اس موقع پر کمپ میں شرک طلبا نے اپنی راے کا اظہار کرتے ہوے بتایا کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ملنے والی بلوچستان سے متعلق تمام معلومات یہاں کے حالات دیکھ کر بلکل غلط ثابت ہوئی ہیں۔بلوچستان امن محبت اور قدرتی وسائل سے مالا مال خزانوں کی سرزمین ہے ہم نے جو یہاں دیکھا اور مشاہدہ کیا اسے اپنے علاقوں میں جاکر بتائیں گے،تقریب کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکٹ اور مہمانو ں میں شلیڈ تقسیم کی گئی۔