Ultimate magazine theme for WordPress.

فیاض الحسن چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

0

الجزیرہ ویب ڈیسک

اسلام آباد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک کے 24 کروڑ عوام دکھی ہیں، اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں میسج میں عمران خان کو ایک بات سمجھائی کہ ریاست سے ٹکراو¿ کی پالیسی چھوڑ دیں، ہم موجودہ حکمرانوں کیخلاف تحریک چلائیں، ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھاکہ اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا، زمان پارک میں داخلہ بند تھا، سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز رہائی کے بعد خاندان سے پوچھا کیا عمران خان نے میرے لیے ٹوئٹ کی؟ تو بتایا گیا کہ نہیں، عمران خان کو سب یاد رہے جس کا گھر تباہ ہوگیا وہ فیاض الحسن یاد نہیں رہا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.