Ultimate magazine theme for WordPress.

پہلے سے معلوم تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہونے والی ہے لیکن غور نہیں کیا گیا، خورشید شاہ

0

ہم 2 ارب ڈالرز کے لئے آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے ہیں،وفاقی وزیر آبی وسائل کا سمینار سے خطاب
کراچی (این این آئی:الجزیرہ ویب ڈیسک)وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلے سے معلوم تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہونے والی ہے لیکن غور نہیں کیا گیا۔ داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیلاب ہے، پہلے سے معلوم تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہونے والی ہے لیکن غور نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے موسمیاتی تبدیلی سامنے آرہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے انفراسٹرکچر بھی تبدیل ہورہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ طاقتور معاشی ملک موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرسکتے ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2 ارب ڈالرز کے لئے آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے ہیں، ہم بے تحاشہ پانی کا غیر ضروری استعمال کررہے ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ 75 سالوں میں 35 سالہ سیاسی تاریخ دیکھے کس نے پاکستان کو ترقی دی، سیاسی سربراہوں نے ہی ملک کو ایٹمی قوت سمیت ترقی دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں ہر نعمت موجود ہے، پاکستان امیر ترین ملک ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.