Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ حکومت اس مشکل کی گھڑی میں عوام کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑے گی،مراد علی شاہ

0

متاثرین کی ہر ممکن مدد سمیت تمام سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،وزیر اعلیٰ سندھ

لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی شامل کیا جائے گا،گفتگو

ٹھٹھہ(این این آئی :الجزیرہ ویب ڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر سب سے پہلے صوبہ سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں کے عوام کو ریسکیو کرکے انہیں اشیا خورونوش، پینے کے صاف پانی، خیمے، مچھرانیوں اور صحت کی سہولیات کی فراہمی سمیت ہر قسم کا ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروغے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ انہیں مشکلات سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کابینہ کے تمام وزرا، ایم پی ایز، ایم این ایز، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجودہ صورتحال میں عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر طرح سے مدد کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے عوام کا احساس ہے، انہیں کسی صورت بھی بے یارو مدد گار نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن مدد سمیت تمام سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹھٹھہ کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، رسول بخش چانڈیو، مکیش کمار چاولہ، معاونین خاص صادق علی میمن اور ریاض حسین شاہ شیرازی، پ پ رہنما عاشق حسین زرداری، عبدالحمید پنہور، غلام قادر پلیجو، محمود عالم شاہ، امتیاز قریشی، ڈویزنل کمشنر ندیم الرحمان میمن، ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ، ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری، ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے ملک بشمول صوبہ سندھ کراچی سے کشمور تک اس بار 500 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، صوبہ سندھ کو آفت زدہ قرار دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کے مسائل سننا اور ان کو حل کرنا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.