Ultimate magazine theme for WordPress.

بغاوت کے مجرموں کی حمایت میں عمران خان نے غدار ریلی نکالنے کا اعلان کیا،طلال چوہدری

0

عمران خان اینڈ کرپٹ کمپنی ہر روز درخواستیں دے رہی ہے کہ ہمیں نوکری دو، ہمیں پھرسے سلیکٹ کرو،بیان

لاہور (آن لائن:الجزیرہ ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ پاک فوج کے شہداء کے خلاف ناپاک مہم چلانے اور بغاوت پر اکسانے کے مجرموں کی حمایت میں عمران خان نے غدارریلی نکالنے کا اعلان کیا،عوام سمیت تمام محب وطن شہدا ء اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں بھارتی اور غیرملکی ایجنڈے کی تکمیل کا موثر ذریعہ بن چکی ہے

جس کا ثبوت یہ ریلی، فارن فنڈنگ کیس کی دستاویزات اور اسٹیٹ بینک سے آنے والا ریکارڈ ہے۔الیکشن کمشن ہو یا کوئی اور ادارہ جو بھی عمران خان سے آئین اور قانون شکنی، کرپشن، منی لانڈرنگ، 351 غیرملکی کمپنیوں، اسرائیل اور بھارت سمیت 34غیرملکی شہریوں سے غیرقانونی ڈالر لینے کا پوچھے گا

اس کی کردار کشی ہوگی، وہ جانور قرار پائے گا،عمران خان اینڈ کرپٹ کمپنی ہر روز درخواستیں دے رہی ہے کہ ہمیں نوکری دو، ہمیں پھر سلیکٹ کرو،عمران ترلے کر رہا ہے کہ ہم سے ہماری کرپشن کا نہ پوچھو، ہم شہداء کی توہین کریں توہمیں نہ پکڑو،عمران خان کہہ رہا ہے کہ بشری بی بی، فرح گوگی کرپشن اور لوٹ مار کریں تو کوئی سوال نہ پوچھے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.