Ultimate magazine theme for WordPress.

ملک میں تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن وفاداری بدلنے کیلئے ڈرایا دھمکایاجا رہا ہے،حاجی سیف اللہ کاکڑ

0

الجزیرہ ویب ڈیسک

اندھیری رات کے بعد روشن صبح ضرور آتی ہے، ملک میں تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن وفاداری بدلنے کیلئے ڈرایا دھمکایاجا رہا ہے،حاجی سیف اللہ کاکڑ
کوئٹہ پورے ملک میں تحریک انصاف کے خلاف جو کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے ڈرایا دھمکایاجا رہا ہے۔9مئی کے واقعات کا ملبہ تحریک انصاف پر ڈال کر پوری قوم سے جھوٹ بول کر گمراہ کیا جا رہا ہے لیکن ہمارا یمان ہے کہ اندھیری رات کے بعد روشن صبح ضرور آتی ہے اور فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں ظلم و جبر زور زبردستی کا بازار گرم ہے تحریک انصاف کے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ 9مئی کو تحریک انصاف کے پرامن مظاہرین میں شرپسندوں نے گھس کرتوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ 9مئی کے واقعات اپنے پیچھے کئی سوالات چھوڑ گئے اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔

تحریک انصاف 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ وقت مشکل ضروری ہے لیکن انشاء اللہ اچھے دن ضرور آئیں گے تحریک انصاف کے تمام رہنما و کارکن عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.