Ultimate magazine theme for WordPress.

نیشنل گیمز 22مئی کودوسرا مرحلہ شروع ہوگا

0

الجزیرہ ویب ڈیسک

نیشنل گیمزکے پہلے مرحلہ کا اختتام کل مینز اور وومن فٹبال کے فائنل میچز سے ہوگا

کوئٹہ نیشنل گیمزکے پہلے مرحلہ کا اختتام آج مینز اور وومن فٹبال کے فائنل میچز سے ہوگا جس کے بعد 22مئی کو افتتاحی تقریب کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز کے سلسلے میں ہفتہ کو فٹبال کے سیمی فائنل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ائیرفورس نے آرمی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل پولیس اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا فل ٹائم تک دونوں ٹیمیں صفر صفر برابر تھیں ایکسٹرا ٹائم میں پولیس نے ایک کی برتری حاصل کرلی جو میچ کے۔

اختتام تک برقرار رہی پولیس نیدلچسپ مقابلے کے بعد ایک گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنلبتک رسائی حاصل کی فائنل آج چار بجے ائیر فورس اور پولیس کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ دن ایک بجے بلوچستان اور آرمی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ وومن فٹبال کے میچز بھی سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گئے اب تک پوائنٹس کی بنیاد پرآرمی پہلے واپڈا دوسرے اور۔ایچ ای سی تیسرے نمر پر ہے صبح آٹھ بجے پہلا پیچ ایچ ای سی اور پولیس جبکہ دس بجے آرمی اور واپڈا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.