Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان کوالیفائنگ کلاسیکل شطرنج چمپئن شپ 2023 تعمیر نو کالج کے اسپورٹس ہال میں شروع ہوگئی

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

کوئٹہ بلوچستان کوالیفائنگ کلاسیکل شطرنج چمپئن شپ 2023 تعمیر نو کالج کے اسپورٹس ہال میں شروع ہوگئی۔

شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام بلوچستان کوالیفائنگ فیڈے ریٹڈ کلاسیکل شطرنج چمپئن شپ میں تین کیٹیگری کے مقابلے انڈر 14 خواتین کیٹگری اوراوپن کیٹگری کے مقابلے ہوں گے۔

اوپن کیٹیگری کے ٹاپ 10 اور وومن اور انڈر 14 کیٹیگری کے 5 کھلاڑی قومی ریپڈ اور کلاسیکل شطرنج چمپئن شپس میں بلوچستان کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ قومی شطرنج چمپئن شپ کے کھلاڑی ورلڈ ریپڈ چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کوالیفائنگ چمپئن شپ سات راونڈ پر مشتمل ہے فی راونڈ دورانیہ 60 منٹ اور 30 سیکنڈ انکریمنٹ ہوگا،ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے بلوچستان حکومت نے شطرنج فیڈریشن کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

شطرنج فیڈریشن آف پاکستان ملک بھرمیں شطرنج کے فروغ کے لئے ٹورنامنٹ منعقد کروا رہی ہے۔

شطرنج فیڈریشن کی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایشین شطرنج فیڈریشن نے 56 ملکوں میں سے پاکستان کی فیڈریشن کو بہترین فیڈریشن کا ایوارڈ حال میں دیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.