Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

0

اسلام آباد(آن لائنُ:الجزیرہ ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت نوجوانوں کو ائی ٹی اسکلز کے حصول میں مدد کیلئے لیپ ٹاپس کی فراہمی کا پروگرام دوبارہ شروع کر نے جا رہی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء و طالبات کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، معاونینِ خصوصی احد چیمہ، سید فہد حسین، جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے طلباء سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پاکستان کی ترقی کیلئے اپنے وژن کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے حکومت اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم سے ملکی معیشت، آئی ایم ایف، زراعت، صنعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے حوالے سے سوالات پوچھے۔

وزیرِ اعظم نے وفد کے کشمیر، پاکستان کے خطے میں پائیدار امن میں کردار اور پاک چین تعلقات کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں اصلاحات اور اس شعبے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدمات اٹھا رہی ہے حکومت کی ترجیح ہے کہ آئی ٹی شعبے میں جدت اور نوجوان نسل کو آئی ٹی سرسوسز کی تربیت کے حصول میں آسانی فراہم کی جائے حکومت نوجوانوں کو ائی ٹی اسکلز کے حصول میں مدد کیلئے لیپ ٹاپس کی فراہمی کا پروگرام دوبارہ شروع کر نے جا رہی ہے پاکستان میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ہرٹفورڈشائر یونیورسٹی برطانیہ کے وائس چانسلر پروفیسر کوئنٹن میک-کیلر (Quintin Meckellar) نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک تھی ملاقات میں پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کے شعبے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اس مو قع پر وزیراعظم نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کے مابین تعلیم کے میدان میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ِ

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.