ہدایت الرحمان کو عدالت سے پکڑاجائے توقانونی اورلاڈلے کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرے تو غیرقانونی
الجزیرہ ویب ڈیسک
کوئٹہ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہاکہ عدالت کا دہراوسلیکٹڈمعیار نہیں چلے گا۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو عدالت سے پکڑاجائے توقانونی اورلاڈلے کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرے تو غیرقانونی۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو چار ماہ میں رہائی نہ ملے اور لاڈلے کو دودن میں رہائی ملی یہ کھلم کھلا عدالتی تضادہے عدالت واپاکستان کو بدنام کرنے والے خلاف قانون اور ناقابل قبول ہیں ڈومیسائیل کی بنیاد پر ایک ملک میں دوقوانین کسی صورت قبول نہیں ظلم وجبر کا یہ نظام زیادہ دیر نہیں چلیگا۔
گوادر،سیندک،ریکوڈک پراجیکٹس اور سی پیک کی ترقی میں سب سے پہلا حق بلوچستان کا ہے بارڈرٹریڈ پر آسانی دیکر بلوچستان کے ساحل ووسائل بلوچستان سے غربت بے روزگاری ختم کرنے پر خرچ کیا جائے لاپتہ افرادبازیاب،نوجوانوں کو روزگار دیاجائے بلوچستان کے وسائل پر صوبے کے عوام کا پہلا حق ہے۔ مختلف ادوارمیں مختلف جذباتی نعروں و پیکیجزکے نام پر بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فی الفوررہا مقدمات ختم اورگوادر کے لوگوں سے کیے گیے وعدے پورے کیے جائیں۔بدعنوان لوگ پارٹیاں بدلنے یا چہروں کی تبدیلی سے عوامی مسائل حل نہیں ہوگی نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔
بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی طور پر دعوت دیتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں اور جاگیرداروں اور وظالم سرداروں،لٹیرے بدعنوان بدنام سیاستدانوں کے ظلم کے خلاف بلاخوف آواز بلند کریں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں نوجوانوں کو متحرک کر کے ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کی جائیگی۔