Ultimate magazine theme for WordPress.

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

ژوب ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جماعت اسلامی کے امیر و سینیٹر سراج الحق ژوب میں منعقدہ جلسہ میں شرکت کے لئے قافلے کی شکل میں جارہے تھے سراج الحق کے استقبالیہ جلوس میں سراج الحق کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس سے حملہ آور ہلاک ہو گیا اور 5 افراد زخمی ہوگئے دھماکہ سے جلوس میں بھگڈر مچ گئی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا

خودکش حملہ کی اطلاع جماعت اسلامی کی جانب سے دی گئی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی جیکٹ مکمل طور پر پھٹ نہ سکی دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی علاقے کو دھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ژوب بازار میں منعقدہ جلسہ میں شرکت کے لئے آتے ہوئے بس اڈے کے قریب سراج الحق کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.