وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 70 فیصد حکمرانی پیپلز پارٹی کی ہے، اس کے باوجود بلاول بھٹو حکومت سے لاتعلقی کا تاثر دے رہے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے، اس لیے حکومتی معاملات اور فیصلوں سے خود کو الگ ظاہر نہیں کر سکتی۔ انہوں نے بلاول بھٹو کے مؤقف پر سوالات اٹھائے۔

