Ultimate magazine theme for WordPress.

چمن،باجوڑ، دیر اور وزیرستان سے لے کرکراچی تک پشتونوں پر باعزت روزگار کے دروازے بند کئے جارہے ہیں،اصغر خان اچکزئی

0

چمن (آن لائن: الجزیرہ ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے پشتون بیلٹ میں بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ، دیر اور وزیرستان سے لے کرکراچی تک پشتونوں پر باعزت روزگار کے دروازے بند کئے جارہے ہیں

افغان بارڈر بات بات پر بند کردیا جاتا ہے سیالکوٹ اور واہگہ بارڈر کبھی بند نہیں ہوتے،کراچی اور اندرون سندھ سے پشتونوں کو جبرا بے دخل کرنے کی سازش ہورہی ہے،لاڈلوں کوجیل سے وزارت عظمی تک لاپہنچایا جاتا ہے اور دوسرا لاڈلا وزارت عظمی چھن جانے کے بعد اتنا غصے میں ہے کہ اداروں اور اداروں کے سربراہان سے متعلق جو کچھ اس کے منہ میں آ تاہے وہ بے دھڑک بول دیتا ہے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی اور دوسری جانب علی وزیر ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک ضمانتیں کرانے کے بعد بھی رہا نہیں ہوتا۔

پاک افغان سرحد کی بندش، علی وزیر کی عدم رہائی، وزیر ستان اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور کراچی سے پشتونوں کی جبرا بے دخلی کی کوششوں کے خلاف اتوار کے روز صوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

سیاسی اتحاد ہونے چاہئیں لیکن قبیلوی بنیادوں پرہونے والی کوششیں ہمیں پھر سے قبائلیت کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے پشتون اس سے ہوشیار رہیں، سرخ جھنڈے تلے آئیں ہم شہدا کے وارث ہیں ہم نے شہادتیں اقتدار، کرسی اور وزارت عظمی کے لئے نہیں دیں پشتون قومی تحریک کی خاطر قربانیاں دی ہیں اورہمیں اس پر فخر ہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.