Ultimate magazine theme for WordPress.

 آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ وزیراعظم کی صوابدید پر ڈال دیا

اہم فوجی تقرری،دو سے تین دن میں فیصلہ ہونے کا امکان

0

وفاقی دارالحکومت میں ہلچل،وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئے

 آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ وزیراعظم کی صوابدید پر ڈال دیا، خواہشات کی بجائے میرٹ اور طریقہ کار کے تحت تعیناتی کی تجویز

ایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس میں آرمی ہیلی کاپٹر میں عسکری حکام کی آمد،نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل تیز اور مجوزہ ناموں پر مشاورت جاری، لندن میں نواز شریف بھی ملکی صورتحال سے مسلسل آگاہ ہیں،ذرائع

اسلام آباد(آن لائن: الجزیرہ ویب ڈیسک) اہم فوجی تقرری سے قبل وفاقی دارالحکومت میں ہلچل مچ ہے،وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئے، دو سے تین دن میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ وزیراعظم کی صوابدید پر ڈال دیا دونوں بڑی جماعتوں نے خواہشات کی بجائے میرٹ اور طریقہ کار کے تحت تعیناتی کی تجویز دی ہے۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق تقرری کے معاملہ پر دو سے تین دن میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس میں آرمی ہیلی کاپٹر میں عسکری حکام کی آمد بھی ہوئی۔پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان اہم شخصیات کی آمدورفت اور ملاقاتوں میں تیزی آگئی ہے۔نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل تیز اور مجوزہ ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ادھر لندن میں نواز شریف بھی تیزی سے بدلتی ملکی صورتحال سے مسلسل آگاہ ہیں

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.