عمران خان اور اسکے حواری ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں: بلاول بھٹو
ممنوعہ فارن فنڈنگ اور توشہ خانے کا پوچھنے پر یہ گالم گلوچ کرتے ہیں: وزیر خارجہ
لاہور (آن لائن الجزیرہ ویب ڈیسک)وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکے حواری ملک کیلئیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔ممنوعہ فارن فنڈنگ اور توشہ خانے کا پوچھنے پر یہ گالم گلوچ کرتے ہیں۔وہ گزشتہ روز وزارت خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کیلئے آنے والے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل سے ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کر رہے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک میں مذیدانتشار اور فتنہ پھیلانے کا بیانیہ کامیاب نہیں ہو گا۔ملاقات میں پیپلز پارٹی لاہور کے تنظیمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے لبرٹی چوک میں کامیاب جلسے پر بھی اسلم گل کو مبارکباددی۔چودھری اسلم گل نے اس موقع پرپارٹی کے ڈسٹرکٹ اور زونل عہدیداروں کی کارکردگی رپورٹ بھی چیئرمین کو پیش کی اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کی بہترین امیج بلڈنگ کی ہے