Ultimate magazine theme for WordPress.

خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل سٹاف ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

اسلام آباد اینٹی کرپشن نے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل سٹاف ظاہرکرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل سٹاف ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے پاکستان لٹریسی کونسل کے نام پر جعلی ادارہ بنایا ہوا تھا، ملزم نے مختلف طالبات سے سکالر شپ کے نام پر پیسے وصول کئے۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ملزم نے ایک شہری سے سرکاری نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر 21لاکھ روپے وصول کئے تھے، ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.