کوئٹہ میں آٹے کی قیمت دیگر صوبائی دارالحکومتوں سے زیادہ نہیں، پرائس کنٹرول محکمہ خوراک کی ذمہ داری نہیں، نور محمد دومڑ
کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک نور محمد دومڑ نے کہا ہے کہ لاہور کے علاوہ کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمت ملک کے دیگر صوبائی دارالحکومتوں کے مقابلے میں زیادہ نہیں ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کرنا محکمہ خوراک کا کام نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صنعت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس بھی کرتے رہتے ہیں۔

