Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کوئٹہ میں گزشتہ دنوں کچہری کے احاطے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، اور اس سے قبل اسی معاملے سے منسلک ایک نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حیربیار قلندرانی

ایسے واقعات نہ صرف قابلِ افسوس ہیں بلکہ بلوچستان کے پُرامن قبائلی معاشرتی ڈھانچے کے لیے بھی تشویش کا باعث ہیں۔

بلوچستان میں آباد قبائل صدیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔ ہمارے درمیان تاریخی، سماجی اور خاندانی رشتے موجود ہیں، جو باہمی احترام، رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں۔ ایسے میں انجینئر حمید اللہ اور احمد نواز بنگلزئی کے درمیان پیدا ہونے والے باہمی تنازعے کو کسی بھی صورت قومی یا قبائلی رنگ دینا مناسب نہیں۔ یہ دو افراد اور ان کے خاندانوں کے درمیان ایک مسئلہ ہے، جسے مزید ہوا دینے کے بجائے سنجیدگی، دانش مندی اور باہمی گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ہم تمام قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور قبائلی خیر خواہوں سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا مثبت کردار ادا کریں، دونوں خاندانوں کے درمیان صلح و صفائی کے لیے مؤثر کوششیں کریں اور اس معاملے کو مزید بگڑنے سے روکیں۔ ساتھ ہی متعلقہ حکام سے بھی اپیل ہے کہ وہ قانون کے مطابق امن و امان کو یقینی بنائیں۔

**ہماری اپیل ہے کہ نفرت کے بجائے بھائی چارے، تصادم کے بجائے مکالمے اور انتقام کے بجائے صلح و رواداری کو فروغ دیا جائے۔** بلوچستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے، اور اس کے امن، وقار اور قبائلی ہم آہنگی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.