آپ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں، تو ذرا یہ بھی واضح کریں کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟ پی ٹی آئی کی یا سہیل آفریدی کی؟ دونوں میں فرق کیجیے۔ مولانا فضل الرحمٰن
آپ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں تو ذرا یہ بھی بتائیں کہ پرویز خٹک آج کہاں کھڑے ہیں؟ محمود خان بھی پی ٹی آئی کا حصہ تھے، آج وہ کہاں ہیں؟ عثمان بزدار بھی پی ٹی آئی میں تھے، آج وہ کس کے ساتھ ہیں؟ اور گنڈاپور صاحب بھی پی ٹی آئی ہی کا حصہ ہیں۔
تو پھر آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟ یہ تمام لوگ بھی تو آپ ہی کی جماعت کا حصہ رہے ہیں۔ ان کے سیاسی سفر اور آج کی پوزیشن کو بھی مدِنظر رکھیں۔ دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے، کیونکہ جب آپ ایک انگلی دوسرے کی طرف اٹھاتے ہیں تو چار انگلیاں اپنی طرف بھی ہوتی ہیں۔
اور جہاں تک فوج کے خلاف بیانات کی بات ہے، تو اس معاملے میں بھی اصول سب کے لیے یکساں ہونے چاہییں۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن تنقید اور الزامات کا معیار سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

