خیبرپختونخوا میں جلا ؤگھیراؤ توڑ پھوڑ میں ملوث 1200مظاہرین گرفتار
الجزیرہ ویب ڈیسک)
پشاور خیبرپختونخوا میں جلاؤگھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں زور پکڑنے لگیں، پولیس نے اب تک 1200مظاہرین کو گرفتار کرلیاہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہرین نے کئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس کیخلاف پولیس کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
اب تک کی تفصیلات کے مطابق پولیس نے صوبے بھر میں 1200 مظاہرین کو گرفتار کیا گیاہے جس میں 300افراد کو 7اے ٹی اے کے تحت گرفتار کیا گیا جبکہ 450گرفتاریاں ایم پی او کے تحت کی گئیں۔
صوبے بھر میں مظاہرین کیخلاف 112مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں 7اے ٹی اے کے تحت 18مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مظاہروں میں 200سے زائد سرکاری ملازمین بھی شامل تھے، جن کی نشاندہی کی جارہی ہے،ممکنہ طور پر آرمی ایکٹ کے تحت خیبرپختونخوا میں بھی چند مقدمے چلائے جائیں گے۔