Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

فروسز نے اگست2 دہشت گردوں نیاز جتوئی اور حبیب الرحمن سکنہ کردگاپ کو گرفتار کیاہیروف تھری کے منصوبے کو بھی ناکام بنایاشاہد رند

کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہد رند نے کہا کہ پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق شعبان اور کھڈ کوچہ سے کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کے 2 کمانڈروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ٹی ٹی پی سے تعلق کے الزام میں 6 افراد اور 2 خواتین خودکش بمباروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت پاکستان کے آئین اور قانون کو تسلیم کرنے والوں کو پُرامن زندگی گزارنے اور قومی دھارے میں واپس آنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق سرنڈر کرنے کے خواہش مند افراد اپنے خاندانوں، سیاسی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ یا پولیس کے ذریعے حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

شاہد رند نے پنجگور کے رہائشی شہاب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ماضی میں کالعدم تنظیم سے وابستگی اختیار کی تھی، تاہم اب سرنڈر کرکے ریاست اور قانون کو تسلیم کرتے ہوئے معمول کی زندگی گزارنا چاہتا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے بریفنگ میں بتایا کہ سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے اگست میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر نیاز جتوئی اور حبیب الرحمن کو گرفتار کیا۔ ان کے مطابق حکام نے 14 اگست کو کوئٹہ میں مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنائی اور کارروائی کے دوران اسلحہ، دستی بم، ایل ایم جیز اور دیگر مواد برآمد کیا۔

حمزہ شفقات نے مزید کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ دو برس کے دوران 16 قوانین منظور کیے گئے اور 17 نئے محکمے قائم کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق زیرِ حراست افراد کی بحالی اور انہیں معاشرے میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں تقریباً 3,300 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران 300 سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حکام نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت، پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی ادارے مشترکہ طور پر اقدامات کر رہے ہیں۔ بریفنگ کے دوران سرنڈر کرنے والے شہاب اور گرفتار افراد نیاز جتوئی اور حبیب الرحمن کے ویڈیو بیانات بھی دکھائے گئے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.