Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

غربت کا پائیدار حل محض امداد نہیں، بلکہ بلوچستان کی ترقی کے لیے عوام کو بااختیار بنانے، وسائل کی منصفانہ تقسیم اورحکومتی نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ضروری ہے۔ ثنا بلوچ

لاہور: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) لاہور میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی سمولیشن ایکسرسائز-II کے دوران سماجی تحفظ، روزگار اور پائیدار ذرائع معاش سے متعلق پریزنٹیشن کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مقرر نے بطور ریویو پینلسٹ اور اسپیکر شرکت کی اور محکمہ سماجی بہبود بلوچستان کے پارلیمانی سیکریٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی پریزنٹیشن کا جائزہ لیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے محض امدادی اقدامات کافی نہیں، بلکہ غربت کی بنیادی وجوہات، وسائل کی منصفانہ تقسیم، طرزِ حکمرانی کے مسائل اور ترقیاتی عدم توازن کو پالیسی سازی اور عملی اقدامات کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پائیدار تبدیلی کے لیے سماجی تحفظ کو معاشی مواقع، مؤثر حکمرانی اور عوام کو بااختیار بنانے کے اقدامات سے منسلک کرنا ہوگا، تاکہ عوام کے لیے روزگار اور بہتر معیارِ زندگی کے مستقل مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.