اسلام آباد(الجزیرہ ویب ڈیسک :آئی این پی)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہمارے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن فروری میں ہوں گے، نجی ٹی وی کے مطابق راجہ ریاض نے اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے
کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے مل کر فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا ہے، 15فروری سے دو چار چھ دن پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے،انہوں نے کہا پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کو التوا کا شکار کیا جائے مگر 15روز پہلے فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا گیا
انتخابات فروری 2024میں ہوں گے ،اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں، انتخابات اکتوبرمیں ہوتے تو نوازشریف اب تک واپس آچکے ہوتے،سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کاغذ پنسل لے کر میری بات لکھ لیں کہ 17فروری سے ایک ہفتے پہلے یا 15فروری کے ایک ہفتے بعد الیکشن ہو جائیں گے۔