ایک گملا نہیں ٹوٹا، پی ڈی ایم نے بتادیا کہ پرامن جمہوری احتجاج کیا ہوتاہے،مریم نواز
الجزیرہ ویب ڈیسک
ایک گملا نہیں ٹوٹا، پی ڈی ایم نے بتادیا کہ پرامن جمہوری احتجاج کیا ہوتاہے،مریم نواز
اسلام آباد(یو این اے)مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے بتا دیا کہ پرامن جمہوری احتجاج کیا ہوتا ہے۔ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 15 مئی کے عوامی احتجاج کا فرق دنیا نے دیکھ لیا، شاہراہ دستور پر پی ڈی ایم کے ہزاروں کارکنان نے جمہوری احتجاج کی مثال قائم کی، ایک گملا نہیں ٹوٹا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو عمرانی منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی ہوئی اور شہدا کی یادگار کی بے حرمتی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں عارف علوی کے خلاف اشتعال کے باوجود کسی کارکن نے ایوان صدر کا رخ نہیں کیا، عوام جانتے ہیں یہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کا گھر نہیں ایوان صدر ہے۔