Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات

0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات نیشنل پارٹی کے چھ رکنی وفد کی قیادت پارٹی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کی ملاقات میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی شریک ہوئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل، سردار ایاز صادق ، مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھیں- نیشنل پارٹی کے وفد میں میر کبیر، سردار کامل، جان محمد، طاہر بزنجو اور ایوب ملک شامل تھے- قائد محمد نوازشریف نے مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا عبدالمالک بلوچ نے مقدمات سے بریت پر نوازشریف کو مبارک پیش کی

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور 8 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا- عبدالمالک بلوچ نے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے قائد نوازشریف کے وژن اور کاوشوں کو بھی سراہا – قائدین نے پاکستان کے لئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.