حب کے علاقے بیروٹ تھانے کی حدود میں امارات سٹی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ محمد عمر ولد محمد صالح زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے کارروائی شروع کی۔
ایس ایچ او عطا اللہ جاموٹ کی نگرانی میں ایس آئی راشد بزنجو اور اے ایس آئی غلام قادر خاصخیلی نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد حضور بخش ولد دیدار حسین اور اقبال ولد خیر محمد، قوم لانگاہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

