اسلام آباد: پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا نام ’جناح-1‘ رکھ دیا گیا
سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’جناح-1‘ کا نام دے دیا۔
سپارکو کے مطابق ملک بھر سے قمری گاڑی کے نام کے لیے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں، جن میں سے ’جناح-1‘ کا نام منتخب کیا گیا۔
’جناح-1‘ نام 7 شرکاء کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا، جس کے بعد فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔
بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پائے، جنہوں نے ’جناح-1‘ نام تجویز کیا تھا۔

