Ultimate magazine theme for WordPress.

موسیٰ کالونی سریاب ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ منقعد کیا گیا، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ

0

الجزیرہ ویب ڈیسک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے زیر اہتمام
موسیٰ کالونی سریاب ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ منقعد کیا گیا ، فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت کے ڈاکٹروں نے1500 مریضوں کا فری چیک اپ اور فری میڈیسن دی گئی
فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر شرکا سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے امیر سردار حافظ امجد اسلام نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ بلوچستان میں خدمت کاجزبہ لے کر میدان میں آئے ہیں،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ بلوچستان میں صحت کی سہولیات بلکل نہ ھونے کے برابر ہیں حکومت بلوچستان غریب عوام کے ساتھ یہ ظلم بند کریں ، اور صحت جیسے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر ممکن بنائے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ ان شاء اللہ خدمت کے اسی جذبے کے ساتھ صوبے میں کام کرتی رہے گی، اور بلوچستان کے عوام کی بنیادی سہولیات کے ساتھ سیاسی سماجی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپناکردار ادا کریگی،

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.