Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا نے 11 اگست کو پرتگال کے شہر کاسکائس میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی، جس میں ان کے پانچ بچے بھی شریک ہوئے۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر شادی کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے جبکہ ان کی انگلیوں میں شادی کی انگوٹھیاں بھی دکھائی دیں۔

رونالڈو اور جارجینا کی شادی، جارجینا کی جانب سے اگست 2025 میں منگنی کا اعلان کیے جانے کے تقریباً ایک سال بعد ہوئی ہے۔ اس وقت جارجینا نے سوشل میڈیا پر اپنی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کی خبر دی تھی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.