Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

مصر میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 112 زخمی

مصر کے صوبے جیزہ کے علاقے العیاط میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ایک ٹرین دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.