سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر سوراب میں شہری آبادی کو جیٹ طیاروں سے بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے تو یہ انتہائی سنگین اور تشویشناک معاملہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور حملے سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ شہری آبادی کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اصل صورتحال واضح ہوسکے۔

