جنگلات و نباتات اور پرندے قدرت کا حسین تحفہ ہیں جنکا تحفظ ہر زی شعور فرد کی زمہ داری ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مائگریٹری برڈز (موسمی پرندوں) کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جنگلات و نباتات اور پرندے قدرت کا حسین تحفہ ہیں جنکا تحفظ ہر زی شعور فرد کی زمہ داری ہے
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی طور پر ایسے خطے میں واقعہ ہے جو موسمی پرند وں کی آمد و رفت کی گزرگاہ ہے اور خاص طور سے موسم سرما میں سائبیریا سے آنے والے پرند وں کا مسکن ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے محکمہ جنگلات و جنگلات حیات اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو اس حوالے سے واضع ہدایات جاری کی گئیں ہیں
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی سے فطرت کے اصولوں کے خلاف اقدامات سے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں اور اگر ہم نے اپنے رویوں کو تبدیل نہ کیا تو مزید قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی پرندوں کے تحفظ کے لی? اپنا کردار ادا کریں جو ہم سب کی اخلاقی و قومی زمہ داری ہے۔