بیوٹمزمحدود وسائل کے باوجود بہترین تعلیمی اہداف حاصل کر رہا ہے.وائس چانسلربیوٹمزڈاکٹرعبدالرحمن خان
بیوٹمز محدود وسائل کے باوجود بہترین تعلیمی اہداف حاصل کر رہا ہے جس سے بلوچستان کے تعلیمی منظر میں بہتری آ رہی ہے،وائس چانسلربیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان
کوئٹہ بلوچستان یونورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے وائس چانسلربیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان نے کہا ہے کہ بیوٹمز محدود وسائل کے باوجود بہترین تعلیمی اہداف حاصل کر رہا ہے جس سے بلوچستان کے تعلیمی منظر میں بہتری آ رہی ہے،جامعات وتعلیمی اداروں کے وسائل میں اضافہ سے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں تیز کر کے دورِ جدید کے تعلیمی تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے۔جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی حکمت عملی سے ہی تعلیمی اہداف کا حصول ممکن ہے دور حاضر کے تقاضوں سے مزین تدریسی و تحقیقی پیش رفت وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ بیوٹمزکا روز اول سے ہی یہ نصب العین ہے کہ تحقیقی اورجدید تعلیمی سرگرمیوں کو طلباء کے تدریسی عمل کا بنیادی جز بنایا جائے تاکہ وہ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں۔ان خیالات کا اظہارر وائس چانسلربیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز سینڈیکیٹ کے 39واں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔بیوٹمز سینڈیکیٹ کا 39واں اجلاس وائس چانسلربیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان کی زیر صدارت بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں ہوا جس میں بیوٹمز سینڈیکیٹ کے ممبران،بیوٹمز کی تمام فیکلٹیز کے ڈینز سمیت انتظامیہ کے سینیئر عہدیداران و پروفیسرز نے شرکت کی،اجلاس میں 39ویں سینڈیکیٹ کے اجلاس میں لئے جانے والے فیصلوں اور ان پر عمل در آمد سمیت کارکردگی کا جائزہ،بیوٹمز فنانس اینڈ پلاننگ، ٹرانسپورٹ کے مسائل جامعہ کی تعلیمی صلاحیت میں اضافہ، تعلیمی ضروریات، جدید تعلیمی اصلاحات،گزشتہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے اور گزارشات سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئے۔ بیوٹمز سینڈیکیٹ نے مختلف تعلیمی اور انتظامی معاملات پر فیصلے اور ممبران کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے مجوزہ سفارشات یونیورسٹی سینیٹ بھجوانے کی سفارش کی۔ وائس چانسلر بیوٹمزڈاکٹر عبدالرحمن خان نے سینئر اساتذہ کوتلقین کی کہ تحقیق پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ سنیئر اساتذہ اپنی قابلیت اور تجربے پر مبنی تحقیق مکالہ جات کی صورت پوری دنیا کے سامنے پیش کر سکیں اور اپنی توانائی دلجوئی سے تعلیم کی فراہمی ہر مرکوز رکھیں کیونکہ یہ نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے بلکہ دینی اور معاشرتی فریضہ بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تعلیمی منظر میں کم سے کم وسائل کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔