Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

اہم پیش رفت، میر رضا کا ڈی این اے والدین سے میچ کرگیا

میر رضا کیس میں اہم پیشرفت، ڈی این اے والدین سے میچ، شرٹ پر تیزاب اور جی ایس آر کے شواہد

خبر

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کا ڈی این اے ان کے والدین سے میچ کرگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کی کیمیکل لیبارٹری کی کیمیائی رپورٹ بھی متعلقہ ادارے کو جاری کردی گئی ہے، تاہم اس رپورٹ کا ڈی این اے لیبارٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کی شرٹ کی کیمیائی جانچ مکمل کرلی گئی ہے، جس کے دوران شرٹ پر تیزاب کے شواہد ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر رضا کے خون کے نمونے میں بے ہوشی کی دوا کے اجزا بھی پائے گئے ہیں، جبکہ ان کی شرٹ پر گن شاٹ ریزیڈیو (GSR) کمر کے حصے میں موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرٹ کی کمر کی جانب جی ایس آر کی زیادہ مقدار اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ گولی کمر کی جانب سے لگی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.