Ultimate magazine theme for WordPress.

اسے موجودہ حکومت کہوں یا سابق کہنا بہتر رہے گا.اختر مینگل

0

اسلام آباد :جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملک کے سیاسی ماحول میں مسلسل مشاورت جاری ہے ،اس ناجائز حکومت کے خاتمہ کےلئے مشاورت کی گئی ہے،اس معرکہ کو کامیاب بنانے پر بات چیت کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے متحد ہوکر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے ، ملک میں مشاورت کا مسلسل عمل چل رہا ہے ۔ اختر مینگل نے کہاکہ اسے موجودہ حکومت کہوں یا سابق کہنا بہتر رہے گا

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.