Ultimate magazine theme for WordPress.

تحریک انصاف کی اس فتح کوغلامی نامنظور کے نام منسوب کرتے ہیں ،بیرسٹر گوہر خان

0

تحریک انصاف کی اس فتح کوغلامی نامنظور کے نام منسوب کرتے ہیں ،بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی تحریک انصافکی فتح کو ”غلامی نامنظور“ کے نام کرتے ہیں،

لوگوں نے غلامی کو ریجکیٹ کردیاہے۔اسلام آبادمیں رﺅف حسن ودیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر جن علاقوں میں ہمیں ہرایا جارہا ہے وہاں کل آر او کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے، احتجاج پرامن ہوگا، آپ کے پاس ڈنڈے نہیںپاکستان کا جھنڈا ہونا چاہیے۔

کل تحریک انصاف کے کارکن سبز ہلالی پرچم اٹھائیں، آر او کے دفتر کے سامنے پہنچیںاور اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں، ہاری ہوئی سیٹ کو دوبارہ وننگ سیٹ بنائیں گے۔

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوگیا، پی ٹی آئی کی جیتی ہو نشستوں کو ہرایا گیا۔ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی ہمیں ہی حکومت بنانے کی دعوت دینگے۔ بہت جلد وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان کریں گے پنجاب کے عوام کو عوامی وزیراعلیٰ ملنے جارہا ہے۔

حکومت ملک کیلئے بنائیں گے۔

اگر مرضی کی حکومت بنائی گئی تو معیشت برداشت نہیں کر سکے گی۔ہم آئین و قانون کے مطابق ذمہ داری نبھائیں گے۔بیرسٹرگوہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قانون کا تقاضا ہے کہ الیکشن کمیشن بجے تک سارے نتائج ڈکلیئر کرے، یہ اس کی آئینی ذمے داری تھی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.