قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سربرہ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد خطاب میں اعلان کیا ہے کہ جمہوریت ایک بہترین انتقام ہے
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ پاکستان میں پہلی بار عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے اور ایک تاریخ رقم ہوئی ہے جبکہ آج 10 اپریل 1973 کو آئین منظور کیا تھا۔
انہوں نےکہا کہ ’ ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان‘۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ظلم بڑھتا ہے اور مٹ جاتا ہے، جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 4 سال میں بہت کچھ سیکھا ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔