حلقہ بی بی 45 کے مضحکہ خیز نتیجے کو بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیا،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ (الجزیرہ ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ،حضرت مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا خدائے دوست، مولانا محمد ایوب، مولانا عبدالبصیر، حافظ مسعود احمد، سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد حاجی ولی محمد بڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ،سالار مولوی سعداللہ آغا، عبدالصمد حقیار، حافظ سردار محمد نورزئی، میر حفیظ الملک مینگل، مفتی رشید احمد حقانی، حاجی سعد اللہ ہنوی، پیر زین الدین، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، حاجی نعمت اللہ ملاخیل، حاجی غازی کاکا بازئی، حاجی عطائمحمد شمشوزئی، مولوی عبدالمنان اور دیگر رہنماؤں نے کہاکہ حلقہ بی بی 45 کے مضحکہ خیز نتیجے کو بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیا،انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا حساب لے کر دم لیں گے۔ جمعیت کی عوامی قوت کو بروئے کار لانے کا وقت آچکا ہے۔ مزید ناانصافی پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ قائدکے حکم کے منتظر ہیں۔حلقہ پی بی 45 میں بدترین اور شرمناک دھاندلی کے خلاف عوام نے کامیاب پہیہ جام ہڑتال میں جمعیت کا ساتھ دے کر یہ ثابت کر دیا کہ عوام اپنے ووٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال نہ صرف جمہوری حقوق کے تحفظ کی علامت ہے بلکہ یہ عوامی ریفرنڈم بھی ہے جس میں حلقے کے لوگوں نے دھاندلی کو یکسر مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے عوامی فیصلے کا احترام کریں اور شفاف تحقیقات کر کے انصاف کو یقینی بنائیں۔رہنماؤں نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام آئندہ بھی عوامی حقوق کی حفاظت کے لیے میدان میں موجود رہے گی اور کسی کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے عوام کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے دھاندلی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر فوری طور پر شفافیت یقینی نہ بنائی گئی تو مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔