Ultimate magazine theme for WordPress.

یہ بلوچستان کے عوام اور حقوق کی نہیں بلکہ دہشتگردی اورڈالر کی جنگ ہے‘ مینا مجید بلوچ

0

خضدار زہری میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی تھانے پر حملے،بینک کو لوٹنے اور نادرا سینٹر کو آگ لگانے کے واقعات پر مزمت کرتی ہوں مینا مجید بلوچ مشیر برائے اسپورٹس

کوئٹہ،(الجزیرہ ویب ڈیسک)صوبائی مشیر برائے سپورٹس مینا مجید بلوچ کی زہری واقعہ پر افسوس کا اظہار، خضدار کے ڈسٹرکٹ زہری میں پیش آنے والی دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں‘

دہشتگرد نادرا آفس‘ لیویز تھانہ سمیت دیگر عوامی مقاما ت پر حملہ آور ہوئے اور نہتے عوام کو زدوکوب کیاجو انتہائی بزدلانہ فعل ہے‘ بلوچدوں نے خوف وہراس کا ماحول پیداکرکے عوام کو بندوق کے زور پر اکھٹے کرکے خطاب کیا ی، بلوچستان کے عوام اور حقوق کی نہیں بلکہ دہشتگردی اورڈالر کی جنگ ہے

بلوچستان میں جہاں ترقی کی کام ہوتے ہیں وہاں یہ ملک دشمن عناصر حملہ آور ہوتے ہیں جو کہ بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہے‘ اور صوبے کو ترقی سے روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں‘مینا مجید بلوچ

عوام ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کو سمجھ چکے ہیں وہ کسی صورت ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، صوبے میں ریاست کی رٹ قائم ہے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے

نوجوانوں کو ورغلانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جو کہ ان کے مذموم مقاصد کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے جلد حقائق عوام کے سامنے لائینگے

ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ اورنہتے مزدوروں کو قتل کیا گیاپاکستان دشمن ممالک کی ایما پر یہ جنگ لڑی جارہی ہے جو ان میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، بیرونی اقاؤں کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں‘ مینا مجید بلوچ

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.