دہشت گرد گروہ نے ہمیشہ نقصان ہمارے لوگوں کا کیا ہے،صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیترن
کوئٹہ(الجزیرہ ویب ڈیسک)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے زہری میں دہشت گردوں کی جانب سے پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے صوبائی وزیر سردار کھتیران نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر نے نہتے لوگوں پر بدمعاشی دکھانے کی کوشش کی ہے جو بالکل نہ ناقابل قبول ہے۔ یہاں سے جاری بیان میں سردار کھیتران نے زہری واقعہ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ نے ہمیشہ نقصان ہمارے لوگوں کا کیا ہے نادرا اور لیویز،مقامی لوگوں کی مدد اور سہولیات کیلئے بنایا گیا ہیں دہشت گردوں نے جو بھی اقدامات کیے ہیں میں اسے بزدلانہ فیل قرار دیتا ہوں میں دہشتگردوں کو یہ بتانا کہ آزادی اس طرح کے حربوں سے حاصل نہیں کی جاتی آزادی حاصل کرنے کے لیے قلم اٹھاو،اورکھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے ملتی ہے۔سردار کھیتران کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ ہم ایک ازاد ملک میں رہتے ہیں اور ہمیں اپنے ملک پر فخر ہے بیرونی اقاؤں کو خوش کرنے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں اور بعد میں ان دہشتگردوں کے سہولت کار انھیں لاپتہ افراد کر کے قوم کو پرشان کرنے کی کوشش کرتے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ نقاب پوش جو تقریر کر رہا تھا اسے بتانا چاہتا ہوں کہ مرد اپنا چہرہ نہیں چھپاتے اور جو تم لوگ نوجوانوں کو ورغلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہوتو تمہیں بتا دیں ہم تمہیں تمہارے مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اس سے بڑی بزدلی کیا ہوگی کہ یہ لوگ منہ چھپا کر لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کرتے ہیں ہمیشہ کی طرح ناکام رہو گے صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو ہتھکنڈے دہشت گرد تنظیم اپنا رہے ہیں وہ اج سے 40 سال پہلے ہم پر بھی چند نا عاقبت اندیشیں لوگوں نے اپنائے لیکن ہم پڑھ لکھ کر ہم نے اپنے لوگوں اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
آپ یہ بھی پسند کریں