زہری میں دہشت گردوں کا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے، یہ بزدلانہ عمل ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے،رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ گورگیج
کوئٹہ(الجزیرہ ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حاجی عبید اللہ گورگیج نے بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کی کوشش اور سرکاری املاک و دستاویزات کو نقصان پہنچانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ عمل ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ایسی کاروائیوں سے عوام کو مرغوب کیا جاسکتا ہے۔یہاں جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں رکن صوبائی اسمبلی میر حاجی عبید اللہ گورگیج نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی و تعمیر اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے روز اول سے کوشاں ہے جوکہ چند شرپسند عناصر کو ہضم نہیں ہورہا اس لیے وہ ایسی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے بلوچستان کے غیر مستحکم اور تباہی و بربادی کی جانب لے جانے کے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں لیکن بلوچستان کے غیور عوام اور موجودہ صوبائی حکومت ان کے ان ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان سازشوں کو اتحاد واتفاق کیساتھ نیست ونابود کردیں گے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا جو وژن موجودہ حکومت کا ہے اسے پایہ تکمیل کو پہنچایا جائیگا انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی رٹ کو برقرار رکھے گی اور ایسے بزدلانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاکر عوام کو تحفظ فراہم کرے گی۔
آپ یہ بھی پسند کریں