Ultimate magazine theme for WordPress.

راولپنڈی،مختلف مقدمات میں مطلوب5اشتہاری مجرمان گرفتار

0

راولپنڈی،مختلف مقدمات میں مطلوب5اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(الجزیرہ ویب ڈیسکراولپنڈی پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب5اشتہاری مجرمان گرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور ہوائی فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں مطلوب3 اشتہاری مجرمان ابوبکر، عثمان اور جہانزیب کو گرفتار کرلیا، ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مسعود جبکہ چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم وسیم کو گرفتار کرلیا۔ اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر نے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.