Ultimate magazine theme for WordPress.

زیروپوائنٹ کے مقام پرکوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم

0

ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے قریب زیروپوائنٹ کے مقام پرکوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے موجب 2 افراد جاں بحق 14 افراد زخمی
اوتھل (لجزیرہ ویب ڈیسک) ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے قریب زیروپوائنٹ کے مقام پرکوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے موجب 2 افراد جاں بحق 14 افراد زخمی ہوگئے،کوچ کے خفیہ خانوں میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ کپڑا، سگریٹ اور دیگر سامان بھی لوڈ تھا،جو اوتھل پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،SHO اوتھل کے مطابق اسمگل شدہ سامان کسٹم کے حوالے کیا جائے گا،ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکواٹر اوتھل کے قریب زیرپوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ارباز مسافر کوچ نمبر DSA. 455 اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے تصادم کے نتیجے میں دو افراد عبدالغنی اچکزئی ولد عبدالرشید اچکزء سکنہ کچلاک کوئٹہ، نیاز احمد میر جت ولد محمد وارث میرجت سکنہ حب جاں بحق ہوگئے جب کہ 14 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخیموں کو لسبیلہ ویلفئر ٹرسٹ اور 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے میں DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیاگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچ گئے زخمیوں کی عیادت کی اور ہدایات کی کہ زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں DHQ ہسپتال اوتھل عملے نے کوچ حادثے میں شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کر دیا اور جاں بحق افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔مسافر کوچ میں اسمگل شدہ غیر ملکی کپڑا اور دیگر سامان لوڈ تھا۔جو اوتھل پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔SHO اوتھل یار محمد کمانڈو کے مطابق یہ سامان پاک کسٹم کے حوالے کیا جائے گا واضح رہے کہ کوئٹہ سے کراچی تک درجنوں وفاقی اور صوبہ بلوچستان و صوبہ سندھ کی چیک پوسٹیں قائم ہیں پھر بھی اسمگلنگ کا ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ستم ظریفی کی بات تو یہ ہے زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔ بلوچستان کی سب سے اہم شاہراہ ڈبل رویہ نہ ہونے کے سبب حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔عوامی حلقوں نے مین RCD شاہراہ کو دو رویہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.